دریائے ستلج کا سیلاب ایک اور زندگی نگل گیا، امام مسجدجاں بحق

25 Aug, 2023 | 06:02 PM

ویب ڈیسک: دریائے ستلج کا سیلابی پانی ایک اور زندگی نگل گیا، بورے والاکا امام مسجد سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔  

 بکھو والا کے علاقے میں امام مسجد سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، امام مسجد کی شناخت حافظ فیاض کے نام سے ہوئی۔ حافظ فیاض جانوروں کا چارے لاتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔

ریسکیو اور پاک آرمی نے مشترکہ آپریشن کرکے لعش نکال کر ورثا کے حوالے کر دی۔ 

مزیدخبریں