احمد منصور : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ہاورڈ یونیورسٹی امریکہ کے 38 طلباء نے ملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف نے علاقائی سکیورٹی صورتحال سے حوالے بات چیت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کیلئے کے پاک فوج کے کردار پر بھی اظہار خیال کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف مضبوط دیوار کی طرح کھڑا ہے، دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہئے،عالمی برادری پاکستان کی قربانیوں کاادراک کرے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی اظہار خیال کیا، آرمی چیف نے وفد کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آبادیاتی تبدیلی بارے آگاہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہاورڈ یونیورسٹی امریکہ کے طلباء نے تعمیری بات چیت کیلئے آرمی چیف کی دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔