سرکاری افسران کے موبائل فون ہیک کرنےاور حساس معلومات کے حصول کی کوشش بے نقاب

25 Aug, 2023 | 05:11 PM

ویب ڈیسک: سیکیورٹی اداروں نے حکومت کے سینیئر سرکاری عہدیداران کے موبائل فون ہیک کرنے اور حساس معلومات کے حصول کی کوشش بے نقاب کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق ملوث عناصر کی جانب سے سینیئر سرکاری عہدیداران کے نام پر سرکاری افسران و بیوروکریسی سے حساس معلومات کے حصول کی مزموم کوشش کی گئی, اس کا م کے لئے واٹس ایپ پر موبائل ہیکنگ لنک بھیج کر معلومات کے حصول کی بھی کوشش کی گئی۔ 

حکومت نے تمام سرکاری افسران کو چوکنا رہنے اور ایسے کسی بھی میسیج کا جواب نہ دینے کی ہدایت کردی۔ حکومت کی جانب سے تمام افسران کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ ایسا موبائل پیغام موصول ہونے پر فوری طور پر کابینہ ڈویژن کو اطلاع دی جائے.

واضح رہے کہ پاکستان کے سیکیورٹی ادارے اس معاملے میں پوری طرح الرٹ ہیں.

مزیدخبریں