ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دریائے ستلج، اٹاری اوکاڑہ کا دورہ کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ کے ہمراہ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے فلڈ اینڈ ریسکیو آپریشن کی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں 87754 لوگوں کا انخلاء ، 148594لوگوں کی ٹرانسپورٹیشن 13808 جانوروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ پنجاب بھر کے سیلابی علاقہ جات میں ریسکیو 1122 کی 425 ریسکیو بوٹ، 1660 ریسکیور ایمرجنسی سروسز فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8484 لوگوں کا انخلاء، 420 افراد کی ٹرانسپورٹیشن اور 341 جانوروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا گزشتہ 24 گھنٹوں میں 887 لوگوں کا انخلاء اور 86 افراد کی ٹرانسپورٹیشن اور 16 جانوروں کو منتقل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب متاثرین کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سیلاب کی بےرحم موجوں سے لڈن کی کئی رہائشی بستیاں اور سینکڑوں ایکٹر اراضی زیر آب آچکی ہیں، سیلاب سے متاثرہ لوگ ضلعی انتظامیہ کی راہ تکتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ انتظامیہ بالکل خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے، ہم لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کر رہے ہیں۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ پانی میں سے سامان خود اٹھا کر لا رہے ہیں، سخت دھوپ میں بیٹھے ہیں اور سائے کا کوئی انتظام نہیں، چاروں اطراف پانی ہونے سے کھانے پینے سے قاصر ہیں، انتظامیہ نے خیمہ بستی بھی 15 کلومیٹر دور بنائی ہے، انتظامیہ کو چاہیے کہ ہمیں سہولیات مہیا کرے۔
محسن نقوی نے سیلاب متاثرین کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔