(ویب ڈیسک)محبّتوں کے سفیر، انسانیت کو تصوف کے رنگ میں رنگنے والے عظیم صوفی شاعر و بزرگ حضرت سید عبداللہ شاہ المعروف حضرت بابا بلھے شاہ رح کے 266 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گھنگروں کو عشق کی تپش میں مرشد کی طلب میں نچا کر روٹھے ہوئے مرشد کو منانے والے حضرت بابا بلھے شاہ رح المعروف حضرت بابا بلھے شاہ رح برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ اور پنجابی زبان کے عظیم صوفی شاعر تھے آپ کے266 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات آج سے قصور میں شروع ہو چکی ہیں۔
برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی شاعر و بزرگ اور پنجابی زبان کے صوفی شاعر وہ شخصیت ہیں جنہوں نے تصوف کی پہچان میں وہ کلام دیا جو رہتی دنیا تک انسانیت کو اک تسبیح میں پروئے رکھنے کے لئے مشعل راہ ہے ،" تیرے عشق نچایا کر تھیا تھیا"
تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی اور ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے کئی من عرق گلاب سے غسل دیکر کیا ۔ عرس کے موقع پر ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے کہا کہ سخت سیکورٹی کے انتظامات ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے کنٹرول روم سمیت تین اضلاع کی نفری سمیت 2 ہزار کے قریب اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
تین روزہ عرس مبارک میں دنیا بھر سے من کی مرادیں پانے کے لئے زائرین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔