جنید ریاض : سرکاری و نجی سکولوں کے بجلی، پانی اور گیس کے بلوں میں اضافے سے اخراجات بڑھ گئے،سکول سربراہان پریشانی میں مبتلا ہوگئے ۔
نجی و سرکاری سکولوں کے پانی اور بجلی کے بلوں میں اضافہ ہوگیا۔پانی کا کم سے کم بل ایک ہزار سے بڑھ کر پانچ ہزار ہوگیا ۔سکول سربراہان کا کہنا ہے پانی کا زیادہ سے زیادہ بل دس ہزار سے زیادہ آرہا ہے۔بلوں میں اضافے سے اخرجات میں بھی بڑھ گئے ہیں۔واسا کی جانب سے بغیر مشاورت کے بلوں میں اضافہ کردیا گیا۔سرکاری سکولوں کے سربراہان بھی معاملہ پر پریشان ہیں۔سرکاری سکولوں کے سربراہان کا کہنا ہے نان سیلری بجٹ تو نہ بڑھا مگر یوٹیلیٹی بلز میں بے تحاشا اضافہ کردیا گیا ہے۔
سرکاری و نجی سکولوں کے سربراہان پریشانی میں مبتلا
25 Aug, 2023 | 02:02 PM