( سٹی42) کاروباری روز کے آغاز پر ہی ڈالر مزید مہنگا، سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق معاشی اعشاریوں میں پھنسے پاکستان کی کرنسی کی بے قدری جاری ہے ، کاروباری ہفتے آخری روز کے آغاز پر ہی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 53 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 300روپے 75پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ،یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 58 پیسے اضافے سے 300 روپے 22 پیسے کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔