ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ واقعات کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل

جڑانوالہ واقعات کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: جڑانوالہ میں گھروں اور گرجا گھروں کو جلانے کے واقعات کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم  (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔

پولیس کے مطابق جڑانوالہ واقعات کی تحقیقات کیلئے 6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں ایس ایس پی سی ٹی ڈی، ایس پی، ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے جڑانوالا میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث 170 ملزمان کی فہرست تیار کی تھی جس میں سے 160 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جڑانوالہ  واقعات پر 21 مقدمات درج  اور  160 ملزمان گرفتار ہیں جب کہ 21 مقدمات 5 ہزار سے زائد افراد کے خلاف درج کیے گئے ہیں۔