(سٹی42) 2024 میں خوفناک لڑائی ،نوازشریف جیل میں ؟عمران خان جیل سے باہر؟کیا کچھ ہونے والا ہے ؟ بشریٰ بی بی کی عمران خان سے علیحدگی؟ بے وفا کون؟ کیا ہونے جا رہا ہے؟ اہم انٹرویومنظر عام پر آ گیا۔
24 نیوز کے وی لاگر مناظر علی سے گفتگو کرتے ہوئے دست شناس صادق محمود ملک نے کہا ہے کہ میں نے بشریٰ بی بی کو یقین دلایا تھا کہ 2018 میں وزیراعظم عمران خان بن رہے ہیں تو انہوں نے اپنے سابق شوہر کو چھور دیا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی عمران خان کے ساتھ وفا کریں گی کیوںکہ بے وفائی کی اب تک ان میں بات نہیں دیکھی ہے۔ دوسری جانب انہوں نے بتایا کہ 2024میں ایک بڑا دنگل ہونے جا رہا ہے 2 پارٹیوں کے درمیان، ایک پارٹی نواز شریف کی ہے جبکہ دوسری آصف علی زرداری کی ہوگی۔ نواز شریف اب باہر سے پاکستان آئیں گے تو سیاست کرنے ہی آئیں گے جیل جانے کیلئے نہیں آئیں گے۔مزید دیکھیے اس ویڈیو میں ۔۔