ٹک ٹاکر حریم شاہ نسیم شاہ کی دیوانی، صارفین سے نمبر مانگ لیا

25 Aug, 2023 | 09:44 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے صارفین سے افغانستان کے خلاف آخری اوور میں اپنے بیٹ سے پاکستان کو ایک بار پھر کامیابی دلوانے والے نسیم شاہ کا نمبر مانگ لیا۔ 

جمعرات کو تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلےگئے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ بہترین ثابت ہوا، افغان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے۔

جواب میں قومی ٹیم نے 301 رنز کا ہدف 49.5 اوورز میں آخری وکٹ پر حاصل کرلیا۔امام الحق نے 91، بابر اعظم نے 53 اور شاداب خان نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔

آخری لمحات میں نسیم شاہ پھر سے مرد بحران ثابت ہوئے، انہوں نے ایک بار پھر وننگ شاٹ کھیلا،نسیم نے آخری اوور میں افغان بولر فضل الحق فاروقی کو چوکا مار کر فتح افغانستان کے ہاتھوں سے چھین لی، انہوں نے قیمتی 10 رنز بنائے۔

پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ افغانستان کے خلاف ایک بارپھر وننگ شاٹ کھیلنے والے نسیم شاہ کی  فین ہوگئیں۔میچ ختم ہونے کے بعد حریم شاہ نے ایکس( ٹوئٹر)  پر صارفین سے نسیم شاہ کا نمبر مانگ لیا۔

حریم شاہ نے ایکس پر نسیم شاہ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے  لکھا کہ ' کیا مجھے نسیم شاہ کا نمبر مل سکتا ہے ؟ کچھ کام ہے'۔

یہ پہلا موقع نہیں جب نسیم شاہ نے افغانستان کے ہاتھوں سے جیت چھینی، گزشتہ سال 7 ستمبر کو ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بھی ایسا ہی ہوا تھا، آخری اوور تھا ،11 رنز تھے ، فضل الحق فاروقی کے ہاتھ میں تھی گیند، نسیم کے ہاتھ میں تھا بیٹ، نسیم نے دو گیندوں پر دو چھکے لگاکر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

مزیدخبریں