منگلا کے جنگل میں گم ہونے والی اداکار ہ لاہور پہنچ گئیں

25 Aug, 2023 | 12:56 AM

زین مدنی:  ماڈل و اداکارہ فضاء علی خیریت سے لاہور پہنچ گئیں۔

 پاکستان شوبز انڈسٹری میں بڑا نام رکھنے والی مشہور ماڈل و اداکارہ فضاء علی خیر خیریت سے لاہور پہنچ گئیں، وہ گزشتہ روز اپنے گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے منگلا گئیں تھیں۔ دوران ویڈیو ریکارڈنگ منگلا جھیل میں موسم کی صورتحال خراب ہوگئی جس پر قریب ہی کشتی جنگل میں لائی گئی، جنگل میں راستہ بھٹکتے ہوئے مدد کے لیے دوستوں کو فون کرتی رہیں۔

 فضا علی کا کہنا ہے کہ ساری رات جنگل میں گزاری اور صبح ہونے پر روشنی کی مدد سے راستہ تلاش کیا اور گھر کے لئے سفر کیا۔ وہ دوپہر 3بجے منگلا سے لاہور واپس آئی ہیں۔

مزیدخبریں