9 مئی واقعات؛مقدمہ میں بغاوت پراکسانے، ریاست کےخلاف جنگ چھیڑنے کی دفعات

25 Aug, 2023 | 12:24 AM

سٹی42: بالآخر پراسیکیوشن نے 9 مئی بغاوت کے مقدمات میں بغاوت کے مرکزی کردار عمران خان کےخلاف مقدمہ میں بغاوت پر اکسانے اور ریاست کے خلاف جنگ چھیڑنے کی دفعات شامل کر لیں۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 9 مئی کے واقعات پر درج مقدمے میں بغاوت پر اکسانے اور جنگ چھیڑنے کی دفعات بھی شامل کر دی گئی ہیں، اس مقدمہ میں دنگا فساد، معاشرہ کےمختلف طبقات میں دشمنی کے فروغ کےلئے بیانات دینے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں،پولیس کی مرتب کردی کیس ڈائری کے مطابق دفعات کا اضافہ18اگست کو کیا گیا۔

  پولیس نے مزید دفعات شامل کرنے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا تھا،پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت مانگی تھی، جس پر عدالت نے پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی درخواست پر حکم جاری کردیا۔

پولیس زرائع کے مطابق لاہور پولیس کی پہلے سے قائم جے آئی ٹی جو اس سے پہلے قلعہ گجر  سنگھ پولیس کمپلیکس میں چئیرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی کے مقدمات مین تفتیش کر چکی ہے اس کے ارکان کو ہی مزید تفتیش کے لئے اٹک جیل بھجا جائے گا۔

مزیدخبریں