ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری احتیاط کریں،خطرے کی گھنٹی بج گئی

کورونا،مثبت کیسز ،ویکسینیشن،شدت،طبی ماہرین،سٹی42
کیپشن: Park,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) کورونا وائرس کی لہر کی شدت برقرار ، 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 86 نئے مریضوں کی تصدیق ۔ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 8 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ 
کورونا کی حالیہ لہر میں اضافہ جاری ہے ، 24گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس کے مزید 86 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ طبی ماہرین کی جانب سے شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ ویکسینیشن لازمی کروائیں اور احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔

 دوسری جانب ڈینگی وائرس کی شدت بڑھ گئی لیکن سرکاری ہسپتال ڈیٹا چھپانے میں مصروف ہیں ۔ذرائع کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سرکاری و ٹیچنگ ہسپتالوں سے ڈینگی بخار کے صرف 11 مریض رپورٹ ہوئے ہیں اور دوسری جانب پرائیویٹ ہسپتالوں و لیبارٹریز سے 73 مریض رپورٹ کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرکاری و ٹیچنگ ہسپتال مشتبہ مریضوں کے ڈینگی تشخیصی ٹیسٹ تک نہیں کر رہے جس سے ڈینگی بخار کے مریض بری طرح نظر انداز ہورہے ہیں ۔ ڈینگی کیسز کی تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی بخار کے مریضوں کی اصل تعداد ہی سامنے نہیں آ رہی جس کے باعث ڈینگی سرویلنس کا عمل بھی ادھورا ہے ۔