(ویب ڈیسک)بجلی کی مسابقتی مارکیٹ کی جانب اہم قدم،ترجمان نیپرا نے کہا نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی ( این ٹی ڈی سی) نے نیپرامیں سسٹم آپریٹر کے لائسنس کی درخواست جمع کروا دی۔
نیشنل الیکٹراک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کے مطابق این ٹی ڈی سی نے اتھارٹی سے منظوری کے لئے چئیرمین نیپرا کو گرڈ کوڈ کا مسعودہ بھی پیش کیا،چئیرمین نیپرا نے گرڈ کوڈ کی تیاری میں این ٹی ڈی سی ٹیم کی کوششوں کو خوب سراہا، گرڈ کوڈ مسعودے کی تیاری میں نیپرا کے پروفیشنلز کی بھی انتھک محنت شامل ہے، گرڈ کوڈ بجلی کی مسابقتی مارکیٹ کے اصول میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
نیپرا کا مزید کہناتھا کہ سسٹم آپریٹر نیشنل گرڈ سے منسلک پاور پلانٹس کی سنٹرلائزڈ شیڈولنگ اور ڈسپیچ کا ذمہ دار ہوگا ، سسٹم آپریٹر ملک میں بجلی کی شفاف اور اقتصادی ترسیل کو یقینی بنائے گا، گرڈ کوڈ مسعودہ اتھارٹی کی منظوری کے بعد 2005 والے گرڈ کوڈ کی جگہ لاگو ہو جائےگا ، گرڈ کوڈ بنانے کا مقصد نیشنل گرڈ کو ایک موثر، محفوظ، قابل اعتماد اور مربوط طریقے سے تیار، چلانا اور برقرار رکھنا ہے۔