ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر اکثر ہی مختلف قسم کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ بھی بے ساختہ ہسننے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
ان دنوں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت میں ٹول ٹیکس کا تقاضہ کرنے پر ایک شخص نے خاتون کو تھپڑ جڑ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش میں راج گڑھ بھوپال روڈ پر کچنریا ٹول پلازہ پر پیش آیا جہاں ایک شخص نے خاتون ملازم کو اس وقت تھپڑ مارا جب اس نے ٹیکس ادا کیے بغیر جانے دینے سے انکار کر دیا۔
مذکورہ شخص خاتون سے جھگڑنے لگتا ہے اور اس کے منہ پر تھپڑ مارتا ہے لیکن وہ بھی تھپڑ کا جواب دیتے ہوئے اپنی چپل اٹھاتی ہے اور اس آدمی کو مارتی ہے۔ویڈیو میں قریب کھڑے لوگوں کو جھگڑے کو روکنے کی کوشش کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس پر مختلف تبصرے کررہے ہیں۔
A man slapped a woman employee of a toll both in Rajgarh after she refused to let him go without paying the tax. The man is seen angrily walking towards the employee and then slapping her across the face, The woman hits him back with her footwear @ndtv @ndtvindia pic.twitter.com/hmK0ghdImX
— Anurag Dwary (@Anurag_Dwary) August 21, 2022