ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی مریضوں سے متعلق اہم انکشاف

ڈینگی مریض،سرکاری ہسپتال،لیبارٹریز،کیسز،سٹی42
کیپشن: Dengue patients,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)ڈینگی وائرس کی شدت بڑھ گئی، ایک ہفتے میں سرکاری و ٹیچنگ ہسپتالوں سے ڈینگی کے صرف 11 مریض رپورٹ ہوئے اور پرائیویٹ ہسپتالوں اور لیبارٹریز نے 73 افراد کیسز کی تصدیق کی ۔
ڈینگی وائرس کی شدت بڑھ گئی لیکن سرکاری ہسپتال ڈیٹا چھپانے میں مصروف ہیں ۔ذرائع کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سرکاری و ٹیچنگ ہسپتالوں سے ڈینگی بخار کے صرف 11 مریض رپورٹ ہوئے ہیں اور دوسری جانب پرائیویٹ ہسپتالوں و لیبارٹریز سے 73 مریض رپورٹ کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرکاری و ٹیچنگ ہسپتال مشتبہ مریضوں کے ڈینگی تشخیصی ٹیسٹ تک نہیں کر رہے جس سے ڈینگی بخار کے مریض بری طرح نظر انداز ہورہے ہیں ۔ ڈینگی کیسز کی تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی بخار کے مریضوں کی اصل تعداد ہی سامنے نہیں آ رہی جس کے باعث ڈینگی سرویلنس کا عمل بھی ادھورا ہے ۔