ویب ڈیسک : موبائل فون کمپنی ایپل نے اپنے نئے آ نے والے آئی فون 14 سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
مو بائل فون کمپنی ایپل اب تک اپنے 14 ماڈل لانچ کر چکی ہے اور سب ماڈلز نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں بہت مقبولیت حاصل کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایپل نے اپنے نئے آئی فون 14 کی لانچ کرنے کی تاریخ بتا دی ہے جس کے مطابق آئی فون14 کو ستمبر میں لانچ کیا جائے گا ۔ واشنگٹن کے چین کے ساتھ اچھے تعلقات نہ ہونے کی وجہ سے ایپل کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئی فون 14 کو اب چین کی بجائے بھارت میں بنایا جائے گا ۔
ایپل کے تائیوان میں مقیم سپلائر Foxconn نے چین سے اشیاء کی ترسیل اور آئی فون 14 کو جنوبی ہندوستان کے شہر چنئی سے باہر اپنے پلانٹ میں اسمبل کرنے کے عمل کا مطالعہ کیا ہے۔ہندوستان اور میکسیکو اور ویتنام جیسے ممالک امریکی برانڈز فراہم کرنے والے کنٹریکٹ مینوفیکچررز کے لیے تیزی سے اہم ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ وہ چین سے دور پیداوار کو متنوع بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔