(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر روز ایسی ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جن کو دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے، ان ویڈیوز میں ٹیکنالوجی، انٹرٹینمنٹ کے علاوہ جان لیوا کرتب بھی دکھائے جاتے ہیں، ایک ایسی ہی ویڈیو سامنے آئی جس میں خاتون نے ہزاروں فٹ بلند جہاز سے چھلانگ لگادی۔
تفصیلات کےمطابق مختلف شعبوں میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے لوگوں کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہورہی ہیں ان کو دیکھنے والے بھی ورطہ حیرت میں مبتلا نظر آتے ہیں،خطرناک کھیل سکائی ڈائیونگ میں جان سے جانے کا بھی خدشہ ہوتا ہے اس کے لئے تربیتی مشقیں بے حد ضروری ہے واگرنہ زندگی بھر معذروی آپ کا مقدر بن سکتی ہے یا جان سے ہاتھ بھی دھو بیٹھیں گے، سکائی ڈائیونگ کرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک خاتون نے ہزاروں فٹ بلندی پر پرواز کرتے جہاز سے چھلانگ لگادی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز کے کنارے سے لٹکتے ہوئے ایک خاتون سکائی ڈائیور کی ورزش کررہی ہے،ویڈیو کو ' کیٹی واسینا' نامی سکائی ڈائیور نے انسٹاگرام پر شیئر کیا،ویڈیو کے شروع میں واسینا کو ہوائی جہاز کے کنارے سے لٹکتے اور پیٹ کی کچھ ورزشیں کر رہی ہے، اس کے بعد وہ اپنی گرفت چھوڑ دیتی ہے اور آسمان سے زمین پر چھلانگ لگاتی ہے۔
سکائی ڈائیور واسینا نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، "ورزش ایبس کا واحد طریقہ ہے۔" ویڈیو کو شیئر کیے جانے کے بعد سے اب تک انسٹاگرام پر 6 لاکھ 33 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ لائیکس بھی کثیر ہیں۔ صارفین نے اپنے حیرت انگیز تبصروں سے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن کو بھر دیا۔
View this post on Instagram