(قیصر کھوکھر) پنجاب پولیس کیلئے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی، محکمہ خزانہ کو سمری موصول ہوگئی، پولیس کی تمام پرانی گاڑیاں تبدیل کر دی جائیں گی۔
محکمہ خزانہ کو پولیس کی نئی گاڑیوں کی سمری موصول ہوگئی ہے، پنجاب پولیس کیلئے 11 سو 93 نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ محکمہ خزانہ ان گاڑیوں کے لئے 8 ارب اسی کروڑ روپے جاری کرے گا۔ محکمہ خزانہ نے سمری پر ورکنگ شروع کر دی ہے، محکمہ خزانہ کے بعد یہ سمری کابینہ کے پاس جائے گی، کابینہ کی منظوری کے بعد پولیس کے لئے گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ پولیس نے افسران اور فیلڈ ڈیوٹی کے لئے نئی گاڑیاں مانگی ہیں۔
پنجاب پولیس کی سنی گئی
25 Aug, 2022 | 06:02 PM