(ویب ڈیسک)اسلام آباد ایف نائن پارک میں باؤلنگ کلب پر غیر قانونی قبضہ کا معاملہ، سابق سپیکر قومی اسمبلی کے بھائی عدنان قیصر کے خلاف تھانہ مارگلہ میں ایف آئی آر درج کرلی، ایف آئی آر میونسپل ایڈمنسٹریشن اہلکار محمد عارف ہی مدعیت میں درج کی گئی ۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ایف نائن پارک میں باؤلنگ کلب پر غیر قانونی قبضہ کے معاملہ پر سابق سپیکر قومی اسمبلی کے بھائی عدنان قیصر کے خلاف تھانہ مارگلہ میں ایف آئی آر درج کرلی،ایف آئی آر میونسپل ایڈمنسٹریشن اہلکار محمد عارف ہی مدعیت میں درج کی گئی۔
ایف آئی آر میں تحریر کیا گیا کہ ایم سی آئی نے 2019میں باؤلنگ کلب کا معاہدہ میسرز لیاقت علی اینڈ کو کے ساتھ دو سالہ معاہدہ کیا،معاہدہ کے مطابق نیلامی کی رقم کا دس فیصد سالانہ اضافہ طے تھا،کچھ وقت بعد کلب کا قبضہ فضل اینڈ کو سمیت عدنان قیصر نے لے لیا۔
لائسنسنی،فضل اینڈ کو، عدنان قیصر نے چودہ کروڑ چونسٹھ لاکھ 68ہزار دو سو کے واجبات ادا کرنے ہیں،فضل اینڈ کو، عدنان قیصر کبھی بھی بڈر اور لائسنسی نہیں رہے،فضل اینڈ کو، عدنان قیصر نے کلب کی عمارات پر قبضہ کر رکھا ہے۔