(عابد چوہدری)مغلپورہ میں پولیس کا کام شہری خود کرنے لگے، طالبہ سے موبائل چھین کر فرار ہونے والا ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا،واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔
مغلپورہ میں پولیس کا کام شہری خود کرنے لگے، طالبہ سے موبائل چھین کر فرار ہونے والا ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا،جسے علاقہ مکینوں نے درگت بنا کر حوالہ پولیس کر دیا۔
واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ کالج سے گھر جانب جا رہی تھی کہ ڈاکو پیدل موقع پر پہنچ گیا، ڈاکو طالبہ سے موبائل چھین کر فرار ہوا توطالبہ نے ڈاکو کا تعاقب کرتے شور مچایا اور علاقہ مکینوں نے ڈاکو پکڑ لیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس پٹرولنگ نہ ہونے کے باعث جہانگیر روڑ پر ڈکیتی،راہزنی کی وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں جس سے علاقہ مکین عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں۔