(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے دنیا کی پہلی ایسی معلق ماگلیو ٹرین متعارف کرائی ہے جو بجلی کے بغیر بھی چل سکتی ہے۔
چین میں اسکائی ٹرین کا 800 میٹر کا تجرباتی ٹریک تیار کیا گیا، یہ ٹرین میگنیٹک نظام کے تحت سفر کرے گی یعنی ٹرین پٹری کے مقناطیسی میدان پر ہوا میں معلق ہو کر چلتی ہے، ٹریک کے لیے طاقتور مقناطیس استعمال کیے گئے ہیں جو مسلسل اتنی طاقت فراہم کرتے ہیں جس سے یہ ٹرین ہوا میں تیرتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔
ٹرین میں 88 مسافر سفر کر سکتے ہیں مگر دیگر مقناطیسی یا ماگلیو ٹرینوں کے برعکس یہ ٹرین زمین سے 10 میٹر بلندی پر سفر کرتی ہے،50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والی یہ ٹرین درحقیقت ٹریک پر الٹی سفر کرتی نظر آتی ہے۔
اس مقناطیسی ٹرین کو چلانے کے لیے بجلی کی بہت کم مقدار کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے مقناطیس ہی اسے آگے دھکیل دیتا ہے۔
حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ کچھ عرصے بعد اس ٹریک کو پھیلا دیا جائے گا اور ٹرین کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی