ویب ڈیسک : بالی وڈ مشہور و معروف اداکار رنبیر کپور نے اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے حاملہ ہونے پر ایک کمنٹ کیا تھا جس پر انہوں نے اب معافی مانگ لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کی نئی آنے والی فلم ’’برہمسترا‘‘ کی تشہیر کے لیے انسٹاگرام کے لائیو سیشن میں اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر آپ یہ پوچھ رہے ہیں ابھی فلم کی تشہیر کا ہر جگہ پھیلاؤ اتنی شدت سے کیوں نہیں ہورہا تو ، عالیہ کے بڑھے ہوئے پیٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں کہہ سکتا ہوں کہ کوئی ہے جو پھیلاؤ جاری رکھے ہوئے ہے اور پھر ہنستے ہوئے کہا کہ یہ ایک مذاق تھا۔ عالیہ بھی رنبیر کے اس مذاق پر ایک لمحے کو چونک گئی تھیں اور پھر مسکرانے لگیں۔
رنبیر کپور کے اس جملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ موقع محل دیکھے بغیر رنبیر کپور نے غلط بات کہی۔ وہ لائیو سیشن میں میاں بیوی نہیں بلکہ اداکار اور اداکارہ کی حیثیت سے بیٹھے تھے۔اداکار کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بہت سے صارفین نے رنبیر کپور کے تبصرے کو احساس سے عاری جملہ قرار دیا اور کچھ نے انھیں بد ذوق بھی کہا۔
https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2022-08-25/news-1661423373-8601.jpg