ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

dollar price today Pakistan
کیپشن: dollar price today
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈالر کی قیمت  میں اتار چڑھاؤ کاسلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر 87 پیسے مہنگا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، روپیہ کمزور ہونے پر انٹربینک میں ڈالر 87 پیسے مہنگا ہوگیا،  انٹربینک میں ڈالر 218.38 روپے سے بڑھ کر 219.25 روپے پر پہنچ گیا،4 روز میں انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 60 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ، ماہرین کا کہناتھا کہ طلب اور ادائیگی پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک  میں ڈالر 34 پیسے مہنگا ہونے پر 218 روپے پر جا پہنچا تھا، کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 217.50 روپے تک ٹریڈ ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 222 روپے سے بڑھ کر 229 روپے پر جاپہنچا،اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپے مہنگاہوکر 228 روپے کا ہوگیا، برطانوی پاونڈ 2 روپے اضافے سے 267 روپے کا، امارتی درہم 50 پیسے مہنگاہوکر 63 روپے پر جاپہنچا جبکہ سعودی ریال 1 روپے مہنگاہوکر 61 روپےکا ہوگیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer