ویب ڈیسک : لیہ میں چوک اعظم کے قریب انسداد پولیو مہم کے دوران خاتون پولیو ورکر کو کتے نے کاٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیو ورکر خاتون بچوں کو قطرے پلا رہی تھی کہ آوارہ کتے نے اس پر حملہ کر دیا ۔ زخمی پولیو ہیلتھ ورکر خاتون کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے گھر منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب لیہ کی ضلعی انتظامیہ کے پاس آوارہ کتوں کو مارنے والی دوا کے نہ ہونے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔میونسپل کمیٹی کا اس سے متعلق کہنا ہے کہ کئی بار انتظامیہ کو درخواستیں دی ہیں تاہم دوا فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔