امریکا نے ترکیہ کو بڑی دھمکی دیدی

25 Aug, 2022 | 02:17 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے روس سے تجارتی تعلقات کی صورت میں ترکیہ پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دیدی۔ 

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے ترکیہ کی بڑی کاروباری شخصیات اور اداروں سے رابطہ کیا گیا اور روس سے تجارت کرنے پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی گئی۔ترکیہ کی کاروباری شخصیات نے امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے رابطہ کرنے کی تصدیق کر دی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن نے ایک ملاقات کے دوران دوطرفہ معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

 

مزیدخبریں