ویب ڈیسک : ننھے پاکستانی گلوکار عرشمان نعیم کے چرچے پڑوسی ملک تک جا پہنچے ، بھارتی گلوکار بی پراک نے ان کے ساتھ گانا گانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ننھے پاکستانی گلوکار عرشمان نعیم نے اپنی آواز کا جادو دکھا کر بڑے بڑے گلوکار وں کا دل جیت لیا ہے اور انکو اپنا مداح بنا لیا ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر عرشمان نعیم کی بہت سی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں انکو مختلف گانے گنگناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
عرشمان کا تعلق اوکاڑہ سے ہے ۔عرشمان نے بی پراک کا مشہور گانا من بھریا گایا اور جب بی پراک نے سنا تو وہ اسکے فین ہو گئے اور اسکے ساتھ گانا گانے کی خواہش کا اظہار بھی کر دیا۔
عرشمان وقتاً فوقتاً اپنے گانے کی ویڈیوز انسٹا گرام پر شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔عرشمان کے مداح انہیں چھوٹا عاطف اسلم کہہ کر مخاطب کرتے ہیں، ننھے گلوکار کے انسٹا گرام پر 5 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔
View this post on Instagram