سرکاری سکولوں کی عمارتوں سے متعلق اہم انکشاف

25 Aug, 2022 | 12:59 PM

(جنید ریاض) سرکاری سکولوں کی عمارتوں کو بغیر اجازت امتحانی مراکز اور ورکشاپ کیلئے کرایہ پر دینے کا انکشاف،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکول سربراہان کو ہال اور کمروں کو کرایہ پر دینے سے روک دیا۔

سرکاری سکولوں کی عمارتوں کو کرایہ پر دینے کا انکشاف ہوا ہے،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے معاملہ کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق سکولوں کے ہال امتحانی مراکز اور ورکشاپ کیلئے پرائیویٹ اداروں کو دینے سے عمارتوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ سرکاری سکولوں کے ہال اور عمارتوں کو اتھارٹی کی اجازت کے بغیر کسی صورت کرایہ پر نہ دیا جائے۔

دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث ہائی اور ہائرسیکنڈری سکولوں کا خرچ پورا کرنا مشکل ہوجائےگا۔

ڈی ای او سیکنڈری لاہور ملک احسان کا کہنا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
 

مزیدخبریں