ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف دورہ قطر مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ

وزیراعظم شہباز شریف دورہ قطر مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :وزیرِ اعظم شہباز شریف قطر کا اہم سرکاری دورہ مکمل کر کے دوحہ سے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

دوحہ کے ہوائی اڈے پر قطر کے وزیرِ ٹرانسپورٹ جاسم سیف السلیطیی وزیرِ اعظم شہباز شریف کو رخصت کیا۔

 اس سے قبل سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قطر کا اہم دورہ مکمل کر کے آج واپس آ رہا ہوں۔

شہباز شریف نے پرتپاک خیرمقدم اور بہترین میزبانی پر قطری حکومت، عوام اور شیخ تمیم بن حمد الثانی کا شکریہ ادا کیا۔وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ دورۂ قطر کے 2 اہم پہلو قابلِ ذکر ہیں، پاکستان اور قطر مستقبل کے بارے میں واضح وژن رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں نئے مواقع سامنے آ رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ملک تعلقات کے لیے معاشی تعاون کو مرکزی حیثیت دینے کی ضرورت سے آگاہ ہیں۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر قطر کے 2 روزہ دورے پر منگل (23 اگست) کو دوحہ پہنچے تھے۔