ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی خبر ،عمران خان کے کیس کا تحریری فیصلہ آ گیا

imran khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:این اے 118 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کرنے کافیصلہ جاری کردیا گیا۔

این اے 118کاضمنی انتخاب،سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات کی منظوری کیخلاف اپیل ،اپلیٹ ٹربیونل نے اپیل مسترد کرنےکا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔جسٹس شاہد وحید پر مشتمل الیکشن اپلیٹ ٹربیوبل نے شذرہ منصب کھرل کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔

جسٹس شاہد وحید پر مشتمل الیکشن اپلیٹ ٹربیوبل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ٹربیونل نےشذرہ منصب کھرل کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔فیصلہ کے مطابق اپیل کنندہ نے نکتہ اٹھایاکہ عمران خان نے تحائف چھپائے،اپیل کنندہ نےکہاکہ تحائف کی صرف فہرست لگائی گئی۔یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اثاثوں کی تفصیل غلط یا نامکمل ہے، کیا تحائف استعمال میں لائےگئے یابیچ کرعطیہ کردیئےگئے۔

عدالت کے تحریری فیصلےمیں کہا گیا کہ کیاتحائف بیچ کررقم کسی سرگرمی میں استعمال تونہیں ہوئی؟سوالوں کے جواب کیلئے تحقیقات کی ضرورت ہے،ریٹرننگ افسریاٹربیونل سمری ٹرائل میں تحقیقات نہیں کرسکتے۔اپیل کنندہ نے ریٹرننگ افسرکےسامنےثبوت نہیں رکھے۔الیکشن اپلیٹ ٹربیون کے مطابق اپیل کنندہ اثاثوں پرسوال نہیں اٹھاسکتے۔