پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت

25 Aug, 2022 | 11:16 AM

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پی ٹی آئی کے فیک اور خفیہ اکاؤنٹس میں کاروباری گروپس کیجانب سے کروڑوں روپے چندہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کےبعد ایف آئی اے نے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں 15 اداروں کو نوٹس بھیج دیے۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق کاروباری اداروں کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو فنڈنگ دینا غیرقانونی ہے۔ ایف آئی اے کی تحقیقات میں اب تک پی ٹی آئی کے 7 جعلی اور خفیہ اکاؤنٹس سامنے آچکے ہیں۔ 

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اکاؤنٹس کو آپریٹ کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ذاتی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔
 

مزیدخبریں