سیلابی صورتحال سے ریلوے آپریشن متاثر

25 Aug, 2022 | 09:01 AM

ویب ڈیسک :سندھ میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مختلف مقامات پر ریلوے ٹریک زیر آب ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی، کوئٹہ اور سکھر سیکشن پرمتعدد مقامات پرریلوے ٹریک بہہ چکا ہے جس سے ٹرینوں کی آمدورفت میں 26 گھنٹے تک تاخیر ہو رہی ہے۔ریلوےٹریک پر پانی آجانے سے ٹرین آپریشن محدود کر دیا گیا ہے۔ جمعرات 25 اگست کو متعدد گاڑیوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔کراچی، لاہور کے درمیان چلنے والی قراقرم، کراچی ایکسپریس کو معطل کیا گیا ہے۔ کراچی، راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان تیزگام ایکسپریس معطل رہےگی جب کہ کراچی سےپشاورکےدرمیان چلنےوالی ڈاؤن عوام ایکسپریس معطل رہےگی۔

اسی طرح کراچی سےکوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان ایکسپریس، کوئٹہ سے پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کو معطل کیا گیا ہے۔کوٹری، روہڑی، دادو، لاڑکانہ چلنے والی موئن جودڑو پسنجر کو بھی معطل کیاگیا ہے۔ معطل کی گئی گاڑیوں کے مسافروں کودوسری گاڑیوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

مسافر ٹکٹ ریفنڈ لینا چاہتے ہیں تو آن لائن ایپلی کیشن بکنگ آفس سےلےسکتے ہیں۔

مزیدخبریں