عمران خان آج انسداد دہشت گردی عدالت جائیں گے

25 Aug, 2022 | 08:31 AM

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ضمانت کیلئےآج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوں گے، بکتربند بھی جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پہنچا دی گئی ہے۔خاتون ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کریں گے.

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 3 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی، عدالت نے عمران خان کو 25 اگست تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی، ان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

عمران خان کی پیشی سےقبل فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کےاطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف کی سڑکیں بند ہیں، غیر متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں بابر اعوان، فواد چودھری کے علاوہ دیگر قانونی ماہرین نے شرکت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے عمران خان کو تین دن کے اندر ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں