ڈپریشن اور امراضِ قلب   کی بڑی وجہ کیا ہے ؟

25 Aug, 2021 | 10:51 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)  تنہائی کا شکار افراد کے  ڈپریشن سمیت امراض قلب میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔

 ایک تحقیق کے مطابق  تنہائی کی وجہ سے جسم بعض ایسے ہارمون خارج کرتا ہے جو ڈپریشن اور تناؤ کو ظاہر کرتے ہیں، ان میں کارٹیسول بہت نمایاں ہے، اس سے دل کے امراض، بلڈ پریشر اور ذیابیطس کا جنم بھی ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ اگر انسان تنہا اور الگ تھلگ رہتا ہے تو اس سے امراضِ قلب کے خطرات 29 فیصد اور فالج کے خطرات 32 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔  تنہائی نہ صرف امراض قلب بلکہ ڈپریشن کا سبب بھی بنتی ہے پوری دنیا میں ڈپریشن  ایک عام بیماری بن چکا ہے.

ماضی میں اس کے بارے میں بات کرنا بہت معیوب سمجھا جاتا تھا لیکن اب لوگوں کی سوچ بدل رہی ہے۔ نفسیاتی بیماریوں پر جتنی توجہ درکار ہے اتنی ملنا شروع ہو گئی ہے۔ ڈپریشن ایک موڈ سے متعلقہ بیماری ہے اور یہ روز مرہ کے کام مثلا" کھانا، پینا، سونا، جاگنا اور معاشرتی رویوں کو شدید طور پر متاثر کرتا ہے۔  کسی بھی قسم کے ڈیپریشن میں پیدا ہونے والی ناامیدی کی شدید لہر انسان کو تباہ کن حد تک متاثر کرتی ہے۔

مزیدخبریں