(ویب ڈیسک)لڑکوں کو طوفان بدتمیزی پر اکسانے کا معاملہ,سیشن عدالت میں ٹک ٹاکر نرس عائشہ اکرم اور اسکے ساتھی ریمبو کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دائر ،عدالت نے پولیس سے معاملے کی رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں ٹک ٹاکر نرس عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی ہے،ایڈیشنل سیشن جج اعجاز گوندل نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او شاہدرہ سے جواب طلب کرلیا۔
مزید پڑھئے: مینار پاکستان واقعہ؛ ملزموں کو سزائے موت؟ عدالت سے اہم خبر
اندراج مقدمہ کی درخواست شہری میاں توصیف کی جانب سے دی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عائشہ اکرم اور اس کا ساتھی پلان کے ساتھ مینار پاکستان گئے، اس نے فیس بک ہر پوسٹ لگائی اور لڑکوں کو مینار پاکستان بلایا وہاں پر ٹک ٹاکر نرس عائشہ نے ایسی حرکات کی جس سے لڑکے مشتعل ہوئے اور جنسی ہراسگی کا افسوناک واقعہ پیش آیا۔
ٹک ٹاکر لڑکی نے لڑکوں کو دعوت دے کر مجرمانہ اقدام کیا، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے دوست ریمبو کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں درخواست دی،تھانہ شاہدرہ ایس ایچ اور نے نامزد افراد کےخلاف کارروائی نہیں کی عدالت اندراج مقدمہ کا حکم دے۔
دوسری جانب خاتون ٹک ٹاکر سے جنسی ہراسگی کے کیس میں ملوث ملزمان کی شناخت پریڈ کے لئےمجسٹریٹ نے 28 اگست کی تاریخ مقرر کر دی، کیمپ حکام کو شناخت پریڈ کے لئے انتظامات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
اطلاعات کے مطابق ٹک ٹاکر نرس عائشہ کو بے لباس کرنے اور جنسی ہراسگی کیس میں گرفتار 131 ملزموں کی شناخت پریڈکے لئے 28 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، عدالت کا جیل سپرنٹنڈنٹ کو ملزموں کی شناخت پریڈ کے لئے انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
کیس کے تفتیشی افسر نے ضلع کچہری میں شناخت پریڈ کا دن مقرر کرنے کے لئے درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے احکامات جاری کیے،ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیمپ جیل میں مجسٹریٹ کی موجودگی میں ملزموں کی شناخت کرے گی جن ملزمان کو متاثرہ لڑکی اور اس کا ساتھی شناخت کریں گے۔
ان کے خلاف مقدمے کا ٹرائل چلایا جائے گا، ایف آئی آر میں شامل دفعات کے تحت ملزمان کو عمر قید اور سزائے موت کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔