ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مینار پاکستان واقعہ؛ ملزموں کو سزائے موت؟ عدالت سے اہم خبر

مینار پاکستان واقعہ؛ ملزموں کو سزائے موت؟ عدالت سے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمالدین جمالی)گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر سے جنسی ہراسگی کے کیس میں ملوث ملزمان کی شناخت پریڈ کے لئےمجسٹریٹ نے 28 اگست کی تاریخ مقرر کر دی، کیمپ حکام کو شناخت پریڈ  کے لئے انتظامات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  ٹک ٹاکر نرس عائشہ کو بے لباس کرنے اور جنسی ہراسگی کیس میں گرفتار 131 ملزموں کی شناخت پریڈکے لئے 28 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، عدالت کا جیل سپرنٹنڈنٹ کو ملزموں کی شناخت پریڈ کے لئے انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا ہے، کیس کے تفتیشی افسر نے ضلع کچہری میں شناخت پریڈ کا دن مقرر کرنے کے لئے درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے احکامات جاری کیے۔
ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیمپ جیل میں مجسٹریٹ کی موجودگی میں ملزموں کی شناخت کرے گی جن ملزمان کو متاثرہ لڑکی اور اس کا ساتھی شناخت کریں گے ان کے خلاف مقدمے کا ٹرائل چلایا جائے گا، ایف آئی آر میں  شامل دفعات کے تحت ملزمان کو عمر قید اور سزائے موت کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عائشہ اکرم کاکہناتھا کہ میں نے مینار پاکستان آنے کی کسی کو بھی دعوت نہیں دی تھی،گریٹر اقبال پارک واقعہ کی متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر نے بتایا کہ میرے ساتھ ٹیم موجود تھی، ٹیم نے مجھے بچانے کی کوشش کی مگر ہجوم اتنا تھا کہ سب بکھرگئے، ٹیم کے لوگوں کو بھی چوٹیں آئیں۔

عائشہ اکرم نے آبدیدہ ہوتے ہوئے بتایا کہ میں کافی دیر بعد سنبھلی اور سارا بیان دیا کہ میں ایسے آئی تھی جیسے 14 اگست کو پہلےبھی آتی ہوں،بچپن سے میں اپنی والدہ کی انگلی پکڑ کروہاں جاتی ہوں، بھائیوں ساتھ بھی جاتی رہی ہوں،میں نے کسی کو نہیں بتایا کہ میرے فینز مجھے آکر ملیں،میں نے کوئی ایسی ویڈیو یا وائس پیغام بھی اپ لوڈ نہیں کیا، لوگوں نے اتنی باتیں بنادیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer