اداکارہ سوناکشی سنہا تو بڑی حاضر دماغ نکلیں،  شادی کا خواہشمند مداح لاجواب 

25 Aug, 2021 | 06:02 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک ) بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے شادی کی پیشکش کرنے والے مداح کو لاجواب کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام پر'' آسک می اینی تھنگ،، سیشن کے دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دیتے ہوئے  ایک مداح نے اداکارہ کو شادی کی آفر کر ڈالی  جس پر  سوناکشی سنہا نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے  ہوئے فوری جواب دیا کہ فی الحال میں انسٹاگرام پر شادی  کی پیشکش قبول نہیں کررہی۔

 واضح رہے کہ سوناکشی سوشل میڈیا پر بھی اپنے چاہنے والوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔ مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر سوناکشی سنہا کے 20 ملین سے زائد فالوورز ہیں اور اکثر سوناکشی انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیتی ہیں۔

 سلمان خان کے ساتھ   فلم ’’دبنگ‘‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی سوناکشی سنہا کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم ’’بھوج‘‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہے۔

مزیدخبریں