ویب ڈیسک: ضرورت سے زیادہ عقلمند بھارتی نوجوان سانپ کے ڈسنے سے ہلاک، نوجوان زہریلے ترین کوبرا کو راکھی باندھنے کی کوشش کررہا تھا۔
بھارتی شہر بہار میں 25 سالہ نوجوان من موہن نے ایک ہی وقت میں دو سانپوں کو قابو کررکھا تھا جبکہ ایک سانپ کو اس نے راکھی باندھی۔ دوسرے زخمی سانپ کو وہ انجکشن لگانا چاہتا تھا تاہم اسی دوران راکھی باندھے گئے مشتعل کوبرا سانپ نے پلٹ کر اس کے پاؤں پر ڈس لیا۔ من موہن کی ماں اور دونوں بہنیں بھی وہیں موجود تھیں۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد من موہن کے اہلخانہ اسے فوری ہسپتال لے گئے تاہم وہاں سانپ کے تریاق کا انجکشن دستیاب نہیں تھا، جس پر اسے دوسرے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم زہر جسم میں پھیل جانے کے باعث اس کی راستے میں ہی موت واقع ہوگئی۔