ویب ڈیسک : سوشل میڈیا پر ایک فٹ کی زہرہ یعقوب کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں تاہم اب زہرہ نے اپنی زندگی کے مختلف اور مشکل حالات سے پردہ اٹھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران زہرہ یعقوب نے انکشاف کیا کہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس کا مذاق معالج بھی اڑایا کرتے تھے۔زہرہ یعقوب نے کا کہنا ہے کہ وہ پیدائشی طور پر برٹل بون نامی بیماری میں مبتلا ہیں، وہ جس وقت پیداہوئیں تو ان کی ٹانگوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں، ڈاکٹر ان ٹوٹی ہڈیوں کو جوڑ تو دیتے لیکن ہلکے سے دباؤ پڑھنے پر بھی وہ ہڈیاں دوبارہ ٹوٹ جایا کرتیں۔
View this post on Instagram
زہرہ یعقوب کے مطابق وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس کا مستقل علاج کسی ڈاکٹر کے پاس نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ جب میری والدہ علاج کے لیے انہیں کسی ڈاکٹر کے پاس لے جاتیں تو وہ مستقل علاج کے بجائے ان کا مذاق اڑاتے۔ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا زہرہ یعقوب کی عمر 23 سال ہے لیکن ان کا قد اب بھی ایک فٹ سے کچھ انچ ہی زیادہ ہے مگر زہرہ کی نشوونما ان کی عمر کے عین مطابق ہے۔