سیکیورٹی کیمروں کی خرابی کے بعد شہریوں کے لئے نئی مشکل

25 Aug, 2021 | 04:31 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)شہرمیں سیکیورٹی کےلئے نصب کئے گئے متعدد کیمروں کے بعدسیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سےشاہراہوں پر نصب کی گئی آگاہی ایل ای ڈیز بھی جواب دے گئیں ۔شہربھر میں صرف 6 ایل ای ڈیز چالو حالت میں جبکہ بقیہ بندہوگئیں۔
  تفصیلات کے مطابق شہرمیں کروڑوں روپے  کی لاگت سے نصب کی گئی آگاہی پیغام دینے والی ایل ای ڈیزنوے فیصد بند ہوگئیں۔شہرکی اہم شاہراہوں اورداخلی وخارجی راستوں پرنصب 66میں سے 60 ایل سی ڈیز خراب ہوچکی ہیں۔ایل ای ڈیز کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کے حوالے سے آگاہی  سمیت اہم تہواروں کے موقع پر پیغامات بھی چلائے جاتے تھے۔

ایک ایک ایل ای ڈی کی قیمت لاکھوں روپے میں ہے جو  مرمت نہ ہونے کی وجہ سے بس شوپیس کا کام کررہی ہیں۔متعدد ایل ای ڈیز عرصہ دراز سے خراب ہیں،سیف سٹیز حکام کا کہنا ہے کہ کیمروں کی خرابی و آگاہی پیغام دینے والی ایل ای ڈیزکےحوالےسے حکومت کو آگاہ کیا ہے۔غیرملکی کمپنی سےمعاملات بہتر ہونے تک خود ٹھیک نہیں کروائی جاسکتی۔

مزیدخبریں