کرنل (ر) انعام ایڈووکیٹ سے سلوک پر معذرت خواہ ہیں، اٹارنی جنرل پاکستان

25 Aug, 2021 | 04:22 PM

 ویب ڈیسک : اٹارنی جنرل پاکستان نے سپریم کورٹ میں  کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ کی حراست سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ان کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر معذرت کرلی، جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے مقدمہ نمٹا دیا۔

رپورٹ کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مذکورہ کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس قاضی امین الدین نے ریمارکس دیے کہ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ انعام الرحیم کی گرفتاری درکار نہیں ہے۔جبکہ اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید نے کمرہ عدالت میں کہا۔  کرنل (ر) انعام الرحیم کے ساتھ جو سلوک ہوا اس پر معذرت خواہ ہیں۔یادرہے کرنل انعام کی حراست کے دوران اس وقت کے اٹارنی جنرل  نے دوران سماعت دلائل دیتے  ہوئے کرنل  ریٹائرانعام الرحیم ایڈووکیٹ کو جاسوس  قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے غیر ملکی عناصر سے رابطے ہیں۔کرنل (ریٹائرڈ) انعام الرحیم 16 دسمبر 2019 کو لاپتہ ہوئے تھے، جس کے بعد ان کے بیٹے نے تھانے میں درخواست دی اور معاملہ عدالت پہنچا۔کرنل (ریٹائرڈ) انعام الرحیم پاکستان میں گمشدہ افراد کے مقدمات کی پیروی کے لیے جانے جاتے ہیں جب کہ وہ فوج سے متعلق مقدمات کی بھی پیروی کرتے رہے ہیں۔

مزیدخبریں