ویب ڈیسک: معروف عالمی راک این رول بینڈ '' رولنگ اسٹون'' کے ڈرمر چارلی واٹس عرف راک 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، موسیقی کے حلقوں میں سوگ کا سماں۔
رپورٹ کے مطابق چارلی واٹس کا لندن کے اسپتال میں انتقال ہوا جہاں وہ کینسر کے علاج کے لئے داخل تھے۔ جاز کے شوقین چارلی واٹس اپنے بے باک انداز اور ڈرمز پر اپنے کنٹرول کے لئے مقبول تھے۔ مغربی میوزک کے لیجنڈز اور رولنگ اسٹون کے اسٹارز رنگو سٹر، پارل میکارٹینی، ایلٹن جان نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
چارلی واٹس کو رولنگ اسٹون بینڈ کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا جاتا تھا۔ اپنی ان تھک محنت موسیقی سے محبت اور ساتھیوں سے وفاداری نے انہیں اپنی موت تک سب کا محبوب بنائے رکھا۔ رولنگ سٹون کے ساتھ وابستگی کے باعث انہوں نے بہت پیسہ کمایا ان کی دولت اور اثاثوں کا اندازہ 165 ملین پاؤنڈ تک لگایا جاتا ہے ۔
انہوں نے کئی مرتبہ اپنے آپ کو بہت خوش قسمت قرار دیا وہ اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے اور ان کی بھی ایک ہی بیٹی تھی۔ کہا جاتا تھا کہ اگر آپ رولنگ اسٹون کے کسی بھی گانے پررقص کررہے ہیں تو یادرکھیں آپ چارلی واٹس کی بیٹ پر رقص کررہے ہیں۔ڈرمز ان کی زندگی اور روزانہ ڈرمز پر پریکٹس معمول تھا.