ٹیسٹ رینکنگ جاری،بابراعظم کی ایک درجہ ترقی

25 Aug, 2021 | 03:37 PM

Ibrar Ahmad

سٹی42: ‏انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے  ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ‏کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد ساتویں پوزیشن پر آگئے

 تفصیلات کے مطابق  ‏انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ،‏کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد ساتویں پوزیشن پر آگئے،شاہین شاہ آفریدی اور فواد عالم کیریئر کی اعلیٰ رینکنگ میں داخل، شاہین  شاہ آفریدی  جنہوں نے پاکستان کی 109 رنز کی فتح میں اپنے 10 فیر  کیلئے دوسرے ٹیسٹ کے کھلاڑی کا ایوارڈ جیتا۔ شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی کی مردوں کی ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں 10 ویں  سے آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں پاکستان کے نائب کپتان محمد رضوان سکور کے بعد دو مقامات کو بہتر بنا کر 19 ویں پوزیشن پر ٹاپ 20 میں واپس آگئے ہیں۔ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کی اگلی ٹیسٹ سیریز بنگلہ دیش کے خلاف ہے۔

مزیدخبریں