سرکاری سکول میں پڑھنا ہے تو پہلے مزدوری کرنا ہوگی

25 Aug, 2021 | 03:00 PM

Arslan Sheikh

جنید ریاض: گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملتان روڈ میں بچوں کو مزدوری پر لگا دیا گیا، صبح سویرے سکول آنیوالے طلباء کو اساتذہ نے فرنیچر اٹھانے پر لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق صبح سویرے سکول آنیوالے طلباء کو اساتذہ نے فرنیچر اٹھانے پر لگا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول میں بینچ اٹھانے والوں طلباء کو ہی کلاس میں بیٹھنے کی اجازت دی جاتی ہے اور جو طلباء کام سے انکار کرنے پر طلباء کو گھر بھیج دیا جاتا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ سکولوں میں طلباء سے غیر نصابی کام کروانے پر سخت پابندی ہے، پھر بھی ان سے مزدوری کروانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

سکول ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بورڈ امتحانات کی وجہ سے فرنیچر ہال میں پڑا تھا، طلباء نے کلاس روم میں پہنچایا۔ دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سکول میں بچوں سے غیرنصابی کام کروانے کی قطعاً اجازت نہیں، ذمہ دار اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
 

مزیدخبریں