آٹو پارٹس کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر

25 Aug, 2021 | 02:37 PM

Arslan Sheikh

راؤ دلشاد حسین: روپے کی گرتی قدر نے گاڑیوں کےاسپیئر پارٹس کی قیمتوں کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔ فاسٹ موونگ آٹو پارٹس میں ٹائرز، انجن آئلز، فلڑز، بریک پارٹس اور بیٹریز کی قیمتوں میں 53 سے 65 فیصد اضافہ ہوگیا۔
 تفصیلات کے مطابق
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی قدر نے گاڑیوں کےاسپیئرپارٹس کی قیمتوں کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیاہے۔ فاسٹ موونگ آٹو پارٹس میں ٹائرز، انجن آئلز، فلڑز، بریک پارٹس اور بیٹریز کی قیمتیں تاریخ کی بلند سطح عبور کرگئیں ہیں. ٹائرز کی قیمتوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 15 ہزار میں دستیاب ٹائرز 25 ہزار روپے سے زائد تک پہنچ گئے.

صدر منٹگھمری روڑ مارکیٹ شاہد نذیر نے بتایا کہ انجن آئیلز کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ ہوا، چار لیٹر 3 ہزار میں فروخت ہونے والا انجن آئل 5 ہزار میں فروخت ہونے لگامختلف اقسام کےفلٹرز کی قیمتوں میں 57 فیصد تک اضافہ ہوا۔ اسی طرح بریک پارٹس اور بیٹریز کی قیمتوں میں 53 فیصد اضافہ ہوا۔

آٹو پارٹس کی قیمتوں میں اضافہ کی بنیادی وجہ ڈالر کی اونچی اڑان ہےکسٹم اورامپورٹ ڈیوٹی میں بے پناہ اضافہ بھی آٹو پارٹس کی قیمتوں میں اضافہ کا سبب بناہے، امپورٹ کی مشکل ترین ڈاکیومنٹس سے بھی آٹو پارٹس کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ 

مزیدخبریں