اکمل سومرو: کنیئرڈ کالج میں بغیرکوروناویکسی نیشن سرٹیفکیٹ داخل ہونے پر پاپندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کنیئرڈکالج نےکورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اساتذہ اور طالبات کے کالج میں داخل ہونے پر پاپندی لگادی ہے۔ نادرا سے تصدیق سرٹیفکیٹ چیکنگ کےبعد کالج داخل ہونے کی اجازت ہوگی جبکہ کالج کے ملازمین اور مہمانوں کو بھی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ کینئرڈ کالج میں 30 اگست سے نئی کلاسز کا آغاز ہونے جارہا ہے جبکہ 30 اگست سےہی کورونا سےمتعلقہ نیا ضابطہ لاگو ہوگا۔
دوسری جانب شہرمیں کورونا کے وار بدستور جاری ہیں، گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 748 نئے کیسز رپورٹ جبکہ مثبت کیسز کی شرح 9.9 ریکارڈ کی گئی۔ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 12 افراد جان کی بازی ہارگئے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا سے141 افراد انتقال کرگئے، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 220 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 61 ہزار 410 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 4 ہزار 199 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6.83 فیصد رہی۔ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 91 ہزار 204 ہوگئی۔