ویب ڈیسک: گریٹر اقبال پارک میں خاتون کے ساتھ بدتمیزی کا کیس، وزیر اعلی پنجاب آج وزیر اعظم پاکستان کو رپورٹ پیش کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق انکوائری میں ایس پی سٹی ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی نااہلی ثابت، چودہ اگست کو ڈھائی گھنٹوں کے دوران متاثرہ ٹک ٹاکر اور دیگر خواتین کو ہراساں کرنے کی سنتیس ون فائیو کالز پولیس کو موصول ہوئیں، لاہور شہر میں چودہ اگست کو پانچ سو سے زائد مجالس ، جلوسوں کی سیکورٹی اقدامات کیے گئے تھے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم جماعت کی جانب سے شہر میں ریلی پر بھی پولیس فورس تعینات تھی، سینیئر افسران ریلی اور محرم کی ڈیوٹیوں پر کارفرماں تھے، گریٹر اقبال پارک سے ایمرجنسی پر کال کے بعد ایس ایچ او اور ڈی ایس پی نے آدھے گھنٹے بعد رسپانس کیا ، ایس پی کی ناقص سپر ویژن بھی رپورٹ میں ثابت ہوگئی۔