شاہین شاہ آفریدی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

25 Aug, 2021 | 02:00 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹر شاہین شاہ آفریدی دو میچز کی ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی فاسٹ باؤلر بن گئے۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ کی سیریز میں مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پانے والے شاہین شاہ آفریدی نے دو میچز میں 18 وکٹیں حاصل کیں, اس سے قبل محمد عباس نے 2018 ء میں آسٹریلیا کیخلاف 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔اس کے علاوہ سری لنکا کیخلاف محمد عباس اور محمد آصف نے 2006 ء میں 17 ،17 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں ۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ جیتنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی آنے والے وقت میں شہنشائے کرکٹ بنیں گے۔

یاد رہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز پر موجود قومی ٹیسٹ ٹیم نے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم کو 109 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر لی ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے اپریل 2018ء میں پاکستان انٹرنیشنل ٹیم میں کھیلنا شروع کیا اور دسمبر 2018ء میں پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے لئے ٹیسٹ میچ کیریئر کی شروعات کی تھی۔

مزیدخبریں