یہ شیخوپورہ ہے۔۔ ماں سے بیٹے کے سامنے اجتماعی زیادتی

25 Aug, 2021 | 12:30 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخوپورہ میں دلخراش واقعہ، ڈاکوؤں نے خاتون کو اس کے بچے کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں خواتین اور بچیاں غیر محفوظ ہوگئیں،   ایسی ایسی وارداتیں رونما ہورہی ہیں کہ دل کانپ اٹھتا ہے، لالچ، ہوس، لوٹ مار اور جنسی زیادتی کے گھناؤنے واقعات نے خواتین کا گھر سے نکلنا محال بنا رکھا ہے، جرائم کی روز نئی داستانیں رقم ہورہی ہیں۔آج ضلع شیخوپورہ کے تھانہ بھکھی کے علاقہ مکی 525 میں دورانِ ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا، ڈاکوؤں نے   خاتون کو دو گھنٹے زیادتی کا نشانہ بنایا، دورانِ ڈکیتی ملزمان نے ایک اور خاتون کو بھی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

متاثرہ خاتون کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے  مقدمہ تو درج کر لیا ہے تاہم اس میں زیادتی کی دفعات شامل نہیں کی گئیں، زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کے والد کا کہنا کہ پولیس نے خواتین کا میڈیکل تک نہیں کروایا جس کے بعد ہم خود ذلیل ہو رہے ہیں، ہمارے ساتھ ظلم کی انتہا ہو گئی ہے، کوئی تعاون نہیں کر رہا، ہاتھ جوڑ کر اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کا انصاف چاہتے ہیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

مزیدخبریں