ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیرالتواء کیسز کوجلد نمٹانےکیلئےموبائل ایپلی کیشن لانچ کرنے کا فیصلہ

زیرالتواء کیسز کوجلد نمٹانےکیلئےموبائل ایپلی کیشن لانچ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صوبائی محتسب کا عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور زیرالتواء کیسز کو جلدازجلد نمٹانےکیلئے موبائل ایپلی کیشن لانچ کرنے کا فیصلہ۔

 تفصیلات کے مطابق  محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں  صوبائی محتسب  کی جانب سے عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور زیرالتواء کیسز کو جلدازجلد نمٹانے کی ہدایت کی گئی ، تمام ایڈوائزرز کی کارکردگی کے جائزے کیلئے زیرالتواء کیسز کو جلد نمٹانے کیلئے موبائل ایپلی کیشن لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے تمام ایڈوائزرز کو ان کے زیرالتواء کیسز کے بارے میں ہیڈ آفس سے ریڈ الرٹ جاری کیا جائے گا۔ محتسب آفس میں ایڈوائزرز کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے معاون سٹاف کو ٹیوٹا کے زیرنگرانی آئی ٹی ریفریشر کورسز کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اجلاس میں رکشہ اور چنگ چی ڈرائیورز کی رجسٹریشن کے سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ کو محتسب آفس کی طرف سے سفارشات بھیجنے کا اہم فیصلہ بھی ہوا۔۔۔